چین کے خودمختار علاقے سنکیانگ میں شدید برف باری کے بعد سڑکیں برف میںسے ڈھک گئیں، برف باری کے باعث 311 پروازیں منسوخ کی گئیں۔
برف ہٹانے کیلئے ایئر پورٹ کے رن وے کو بھی دو دفعہ بند کیا گیا،سنکیانگ کی سڑکوں پر جمی برف کو ہٹانے کا کام جاری ہے ، صفائی کا عملہ سڑکوں پر
موجود ہے اور راستے کو کلیئر کرنے کوشش کر رہا ہے ۔ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے عوام نے بسوں کی بجائے پیدل سفر کرنے کو ترجیح دی۔
برف باری کے باعث ارمقی ایئر پورٹ پر 311پروزیں منسوخ کی گئیں جبکہ 22 پروازوں کو دوسرے ایئر پورٹ پر اتارا گیا۔برف کے باعث دو دفعہ رن وے کو بند بھی کیا گیا۔